پشاور(خبرنگار) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے وفاق کے ساتھ عیدالفطر منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ سپیکرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی سمیت کئی صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی بھی وفاق کیساتھ عید منا ئیں گے ۔وزیراعلیٰ پختونخوا محمود خان کے آبائی حلقہ میں بھی وفاق کیساتھ ہی عید منا ئی جائیگی۔گزشتہ روزوزیر اعلیٰ محمود خان کی جانب سے عید الفطر منانے کے اعلان کے باوجود بھی ان کے آبائی ضلع مٹہ سوات میں عید نہیں منائی گئی۔ ذرائع کے مطابق حکومت کے مابین روابط کے فقدان کے باعث صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے گورنر ہائوس پشاور میں عید الفطرکی نماز ادا کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد گورنر شاہ فرمان نے انکے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے وفاق کے ساتھ عید منانے کا اعلان کیا۔ صوبائی وزیر قلندر لودھی، محب اﷲ، ڈاکٹر امجد ، سپیکر مشتاق غنی وکئی دیگر ارکان اسمبلی عید وفاقی حکومت کے ساتھ ہی منائیں گے ۔