پشاور(این این آئی)ترجمان گورنر خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ اقبال ظفر جھگڑا کے استعفے کا فیصلہ پارٹی قائد نواز شریف کریں گے ۔گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کے ترجمان علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقبال ظفر جھگڑا کے استعفے کا حتمی فیصلہ میاں نواز شریف کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ 27 جولائی کو چاروں صوبوں کے گورنروں کی صدر مملکت سے ملاقات ہوئی تھی اور چاروں گورنروں نے صدر مملکت کے ساتھ ہی استعفے دینے کا فیصلہ کیا تھا۔علی خان نے بتایا کہ نواز شریف اگر کہیں گے تو اقبال ظفر جھگڑا اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ آج نوازشریف سے ملاقات کریں گے ۔