کراچی(این این آئی)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے صوبائی کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس 2020ء مسترد کردیا اورسندھ حکومت کواپنے تحفظات سے بھی آگاہ کر دیا۔گورنر ہائوس کے مطابق گزشتہ روزگورنرسندھ نے اعتراضات لگا کرآرڈیننس سندھ حکومت کو واپس بھیج دیا۔ عمران اسماعیل نے کوروناایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کی ذیلی شقوں پر اعتراض کیا۔گورنر سندھ نے اعتراض میں کہاکہ بجلی اور گیس بل میں کمی، کٹوتی یا رعایت صوبائی حکومت کا دائرہ اختیارنہیں۔ بجلی،گیس کے بل میں کمی یارعایت وفاقی حکومت کااختیارہے ۔ بجلی،گیس بل میں رعایت کاوفاقی حکومت پہلے ہی فیصلہ کرچکی ہے ہرگزرتے دن کے ساتھ وفاقی حکومت ریلیف کاکام بڑھارہی ہے ۔ آئین کے تحت بجلی،گیس کے معاملات وفاق کے کنٹرول میں ہیں۔ وفاق ملک بھرکے عوام بشمول سندھ میں ریلیف فراہم کررہاہے ۔