پشاور(92نیوز)گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے بدھ کے روزنئے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اور خیبر پختونخوا بالخصوص قبائلی اضلاع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔گورنر نے نئے تعینات ہونیوالے کور کمانڈر پشاور کو مبارکباد اورنئی ذمہ داریوں کواحسن طریقے سے انجام دینے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ بعدازاں کورکمانڈر نے وزیر اعلیٰ محمود خان سے سے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ، جس میں خیبر پختونخوا میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر اعلیٰ نے نو تعینات کور کمانڈر پشاور کو مبارکباد دی اورنیک تمنائوں کا اظہار کیا۔