کراچی (سٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل سے گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور ،وفاقی وزرائپرویز خٹک ، اسد عمر ،پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور حلیم عادل شیخ نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں وفاق کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں صوبہ کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ موجودہ حکومت وفاق ہی نہیں بلکہ پورے ملک کی یکساں ترقی کے وژن پر گامزن ہے صوبہ کی ترقی کے لئے وفاق کا بھرپور تعاون قابل تحسین ہے ۔