کراچی (سٹاف رپورٹر)گورنر سندھ نے پولیس اصلاحات ترمیمی بل 2019ء آئینی اعتراضات لگاکردستخط کیے بغیرسندھ اسمبلی کو واپس بھیج دیا ہے ۔ ادھر وزیراعلیٰ سندھ کا کہناہے کہ گورنربل نظرثانی کیلئے بھیج سکتے ہیں۔ گورنرعمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پولیس آرڈرمیں یکطرفہ ترامیم کرکے آئی جی سمیت اعلیٰ پولیس افسران کو ہٹانے کے تمام اختیارات سندھ حکومت نے حاصل کرلئے ،بل پردیگرآئینی اعتراضات کے باعث اسے غورکیلئے واپس بھیجاہے ۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ گورنرنے پولیس آرڈر ترمیمی بل پردستخط نہیں کیے تو یہ اُنکا آئینی حق ہے ، وہ نظرثانی کیلئے بل کو دوبارہ اسمبلی میں بھیج سکتے ہیں تاہم مسترد نہیں کرسکتے ،انہوں نے کہا کہ کابینہ اوراسمبلی بل پردوبارہ مشاورت کریگی اورہم آئینی طریقے سے جواب دینگے ۔