لاہور ،پشاور(ا ین این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر پنجاب کے آئندہ 48 گھنٹوں میں مستعفی ہونے کا امکان ہے ، 92 نیوز کے مطابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ مستعفی ہونے کے بعد اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے ۔دوسری طرف ترجمان گورنر خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ اقبال ظفر جھگڑا کے استعفے کا فیصلہ پارٹی قائد نواز شریف کریں گے ۔گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کے ترجمان علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقبال ظفر جھگڑا کے استعفے کا حتمی فیصلہ میاں نواز شریف کریں گے ۔علی خان نے بتایا کہ نواز شریف اگر کہیں گے تو اقبال ظفر جھگڑا اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ آج نوازشریف سے ملاقات کریں گے ۔