لاہور( اپنے سٹاف رپورٹر سے )لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج برائے خواتین چونا منڈی میں کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے خصوصی صفائی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔سیمینار کے انعقاد کا مقصد طلبا میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔ تقریب میں ایل ڈبلیو ایم سی افسران اور پرنسپل گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج ڈاکٹر بشرٰی سمیت اساتذہ اورطلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے طلبا کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصوصی پریزینٹیشن دی گئی ۔ اس موقع پر سربراہ کمیونیکیشن کا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی سرسبز و صاف پنجاب کے حوالے سے شہر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات کر رہی ہے ۔ صاف اور سر سبز پنجاب مہم کی مناسبت سے شہریوں اور خصوصی تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم کے انعقاد کا مقصد آنے والی نسلوں میں صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے تاکہ لاہور شہر سمیت پورے پاکستان میں صفائی ستھرائی قائم رکھنے پر خصوصی توجہ دی جاسکے ۔پرنسپل گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج برائے خواتین ڈاکٹر بشرٰی کا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی شہر بھر میں صفائی کے بہترین اقدامات کر رہی ہے ۔