پشاور(آن لائن)اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرنے کے باعث خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کے 42اراکین کی اسمبلی کی رکنیت تاحال معطل ہے ، الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 15،سندھ اسمبلی کے تین اراکین کی رکنیت تاحال معطل ہے ،الیکشن کمیشن کے مطابق کے پی اسمبلی کے 17 اور بلوچستان اسمبلی کے 4 اراکین کی رکنیت بھی معطل ہے ،1174 میں سے ابتک 1129 پارلیمنٹرینز نے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائی۔