لاہور( کلچرل رپورٹر) سینئر اداکار گوشی خان کی صاحبزادی پیا گھر سدھار گئیں ۔ شادی کی تقریب جوہر ٹائون کے شادی ہال میں منعقد ہوئی جس میں شوبز سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی ۔گوشی خان نے کہا کہ بیٹیاں بوجھ نہیں ہوتیں بلکہ ان کی ذمہ داری ہوتی ہے جس سے اﷲ تعالیٰ نے مجھے سرخرو کیا ہے ۔