واشنگٹن( ویب ڈیسک)وائس آپشن کے معاملے میں امریکہ سے باہر گوگل اسسٹنٹ استعمال کرنے والوں کے پاس زیادہ آپشنز نہیں ہیں لیکن اب گوگل نے فرانسیسی، جرمنی، ڈچ، جاپانی، نارویجن، کورین، اٹالین، انڈیا اور برطانیہ کے لیے انگریزی کا دوسرا وائس آپشن متعارف کرا دیا ہے ۔ ان سب زبانوں میں نئی وائس ڈیپ مائنڈ (DeepMind) کی WaveNet ٹیکنالوجی کی مدد سے بنائی گئی ہے ۔ یہ سننے میں قدرتی لگتی ہے ۔ سیٹنگ میں اسے جنس کی بجائے دوسرے رنگ میں ظاہر کیا گیا ہے ۔ یعنی ان زبانوں میں صارفین نارنجی یا سرخ رنگ سے آوازوں کو منتخب کر سکیں گے ۔یہ نئے آپشنز صارفین کے لیے جاری کر دئیے گئے ہیں۔