سان فرانسسکو(نیٹ نیوز)گوگل کے سابق انجینئر کو چوری کے الزام میں 18 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گوگل سیلف ڈرائیونگ کار یونٹ کے سابق انجینئر کو خفیہ معلومات چرانے پر 18 ماہ کی سزا سنائی گئی ہے جو انہیں اوبر کمپنی کو جوائن کرنے کے کچھ دن بعد ہی سنائی گئی۔سان فرانسسکو کی عدالت کے جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ گوگل کے سابق انجینئر انتھونی لیوانڈوسکی نے بڑا کاروباری جرم کیا جو انہوں نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق سابق انجینئر اینتھونی نے 2016 میں گوگل کو خیرباد کہنے سے قبل اپنے لیپ ٹاپ میں گوگل کی 14 ہزار فائلیں خفیہ طور پر لوڈ کیں جب کہ انہوں نے اوبر کے روبو کار پراجیکٹ کی بھی سربراہی کی اور انہیں اس کیس کی وجہ سے 2017 میں ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔