لندن (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل کی 2 تھروزہمیشہ یادگار رہیں گی۔ ورلڈکپ فائنل میں انہوں نے بین سٹوکس کو رن آئوٹ کرنے کیلئے تھرو ماری جو بیٹسمین کو لگ کر6رنز کیلئے بائونڈری پار کر گئی اور میچ کا نتیجہ نیوزی لینڈ کے حق میں نکلتے نکلتے میچ ٹائی ہوگیا جبکہ بھارت کیخلاف سیمی فائنل میں گپٹل نے تھرو مار کر دھونی کو آئوٹ کرکے میچ کا فیصلہ اپنی ٹیم کے حق میں کیا تھا۔