لاہور(کلچرل رپورٹر)گوگل پر ترکش اداکارہ اسرا بیلگچ کو پاکستانی اداکار یاسر حسین کی والدہ کے طور پر دکھایا گیا اور اب اداکارہ ماہرہ خان کو اداکارہ زارا نور عباس کی ماں کے طور پر پیش کیا گیا ہے گوگل پر جب زارا نور عباس کی والدہ لکھ کر سرچ کیا گیا تو وہاں اسما عباس کے بجائے سپر اسٹار ماہرہ خان کا نام درج تھا ۔اگرچہ اب گوگل کی جانب سے اس غلطی کو درست کیا جا چکا ہے تاہم اس کے باوجود گوگل اور وکی پیڈیا انتظامیہ کو اس بے ترتیب اپ ڈیٹ نظام کی درستگی کی ضرورت ہے تاکہ کوئی بھی غلط معلومات کسی کے ذریعے بھی پوسٹ نہ کی جا سکیں۔