گگومنڈی(نامہ نگار) گگومنڈی کے نواحی گاؤں 193 ای بی میں دو اوباشوں کی جانب سے بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، 23 مئی جمعرات کو اوباشوں شانی جٹ اور شہباز جٹ کی جانب سے بچے کے ساتھ زیادتی کے بعد اس کی ویڈیو بنانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔ متاثرہ بچے کے والد عابد حسین نے بتایا مقدمہ درج ہونے کے بعد اوباشوں نے دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں ، پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے باوجود دونوں کو تاحال گرفتار نہیں کیا، عابد حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب اورڈی پی اووہاڑی سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔