گگومنڈی (نامہ نگار) نواحی گاؤں185 ای بی کے نزدیک نہر1-L/1-R میں تیس فٹ سے بھی بڑاشگاف پڑگیاجس کی وجہ سے پانی داخل ہونے سے زمینداروں کی سینکڑوں ایکڑپرکھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔نہری پانی نے دیکھتے ہی دیکھتے کٹی ہوئی گندم کی فصل کوبھی شدیدنقصان پہنچایا۔دس گھنٹے بعدبھی جب محکمہ انہارکاکوئی افسرموقع پرنہ آیاتوایس ڈی اوانہاراصغرجٹ کوفون کیاگیاتواس نے کہاکہ میں واپڈاکاایس ڈی اونہیں ہوں جوبٹن اوپرکروں توسارے شہرکی بجلی بندکردوں محکمہ نہر کاافسرہوں یہاں ایسے ہی کام چلتاہے ۔نہرکے پانی سے تباہ ہونے والی فصلوں کے مالکان نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔