گگومنڈی(نامہ نگار) بااثر9افرادنے ٹریکٹرسے ہل چلاکرزمیندارکی فصل اجاڑدی۔تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں257۔ای بی کے رہائشی محمدانور، احسان،سلیم وغیرہ نے دیہہ ہذاکے رہائشی محمدامین کی زمین پرقبضہ کرنے کیلئے اس کی تیا جوار میں ٹریکٹرسے ہل چلاکر20ہزارروپے مالیت کی فصل اجاڑدی۔منع کرنے پربااثرملزمان نے محمدامین کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پرچھ نامزداورتین نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔