لاہور (پ ر )گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال میں اے او سپائن کے تعاون سے ریڑھ کی ہڈیوں کے ٹیڑھے پن کی سرجری کے سلسلہ میں تین ہفتہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں چیف آف سپائن سنٹر پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز ،میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر خرم اعجاز،پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ شاہ،جنرل اسد قریشی ، پروفیسر ابراہیم پاشا، پروفیسر عارف خان ، ڈاکٹر خوزی خطاب ، ڈاکٹر نجمہ ڈاکٹر ایاز خان ، پروفیسر شہزاد جاوید ، اور ڈاکٹر حافظ عاصم ، ڈاکٹر عبدالطیف ، ڈاکٹر عمار ڈوگر ودیگر نے شرکت کی ۔ ڈاکٹرنجمہ فاروق نے گھرکی ہسپتال کے ڈاکٹرز کے ہمراہ 13مریضوں کی ریڑھ کی ہڈی کے مفت آپریشنز کیے اور دیگر ڈاکٹرز کو ویڈیو لنک کے ذریعے علاج معالج پر لیکچرز اور تربیت دی ۔ ڈاکٹر عبداللہ شاہ کی سربراہی میں ہونے والی کانفرنس میں 13بچوں کے مفت آپریشنز کیے گئے جبکہ ایک راڈ کی قیمت 13سے 14لاکھ روپے ہے ۔