فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) گھر کی چھت پر سوئی ہوئی سات سالہ بچی اندھی گولی لگنے کے نتیجہ میں زخمی ہو گئی ہ۔ ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز رسول نگر میں رہائش رکھنے والے عمران کی بیٹی عا ئشہ گھر والوں کے ساتھ چھت پر سو رہی تھی کہ اسی دوران نا معلوم سمت سے آ نے والی گولی اسکے جسم میں پیوست ہو گئی جسکے نتیجہ میں وہ لہو لہان ہو گئی اسکو اہل خا نہ نے سول ہسپتال منتقل کیا جہاں اسکی حا لت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔