لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات،موبائل فون ،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیفنس میں ڈاکویا سر،مصطفی آ با د میں با بر جبکہ جو ہر ٹا ئو ن اختر اور اس کی فیملی کو لوٹ لیا گیا ، ہنجر وال فا روق اور فیملی لٹ گئی ،شفیق آ با د میں شہز اد، ہڈ یا رہ میں فیصل ڈاکوئوں کے ہتھے چڑھ گئے جبکہ ستو کتلہ اور ما نگا منڈ ی سے گاڑیاں اور گجر پورہ،مصر ی شا ہ،سمن آ با د اور یکی گیٹ علاقے سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے ۔