ڈی آئی خان ، فیصل آباد، رحیم یار خان (ڈسٹرکٹ ر پورٹر، خصوصی رپورٹر، سٹی رپورٹر ) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بگوانی شمالی میں تھانہ پہاڑپورکی حدو دمیں شادی شدہ 21سالہ لڑکی نے سسرکی ڈانٹ سے خفا ہو کر گھرمیں موجود زہریلی گولیاں کھاکراپنی زندگی کا خاتمہ کردیا، فیصل آ باد میں اہلخا نہ کے ساتھ ہو نے والے لڑائی جھگڑے کے بعد راشد نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل کر خود کشی کرلی، رحیم یار خان میں خاتون سمیت دو افراد نے گھریلو جھگڑوں پر موت کو گلے لگایا۔ خانپور کی رہائشی18سالہ وزیراں بی بی اور میر پور ماتھیلو کے رہائشی30سالہ گل بیگ نے گھریلو جھگڑا ہو نے پر زہریلا سپرے پی لیا، حالت تشویشناک ہوجانے پر ورثاء نے شیخ زاید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا ، جہان وزیراں بی بی او گل بیگ دم توڑگئے ۔