اوکاڑ ہ ، کرمانوالہ ، کامونکے ، جتوئی، گوجرانوالہ، فیصل آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگاران ، بیورورپورٹ ، خصوصی رپورٹ )تحصیل رینالہ خورد کے علاقہ 4 ون ایل میں گھریلو ناچاقی پر45 سالہ خاتون نے گلے میں پھندہ ڈال کرخودکشی کرلی۔ مریم بی بی کی خودکشی کی اطلاع پر ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔ آصف کی 35سالہ مریم سے دوسری شادی ہو ئی تھی، مریم کے قتل کے خدشات بھی ظاہر کئے جا رہے ہیں بعداز تفتیش خاتون کی موت کے اصل حقائق سامنے آئینگے ۔ کامونکے کے نواحی گاؤں لالو پور کی 28 سالہ حبیبہ او ر اُسکے خاوند میں اکثر چھوٹی چھوٹی بات پر لڑائی جھگڑا ہوتا، حبیبہ نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ جتوئی کے علاقہ سبائے والا کا رہائشی عبدالشکور کراچی میں محنت مزدوری کرتا تھا چار دن پہلے گھر آیا اس ایک اور بھائی شکیل احمد بھی کراچی میں کام کرتا ہے ، عبدالشکور نے شکیل سے فون پر بات کی کہ رقم بھیجو، فون پر بات ختم ہوئی تو عبدالشکور نے غصہ میں آکر اپنے آپ کو سر میں فائر مار کر زندگی ختم کرلی۔ فیصل آباد میں دو خودکشیاں ہوئیں۔ 44 ج ب میں فیکٹری ملازم مشرف نے گھریلو حا لات کی وجہ سے پریشان ہوکر ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا دی، اسکا جسم دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا 113 ج ب کے بلال نے بھی گندم میں رکھنے والی زہریلی گو لیاں کھا کر زندگی ختم کی۔