لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی نے دوطرفہ سیریز کے تناظر میں ٹیسٹ چیمپئن شپ متعارف کروائی ہے جس میں دنیا بھر کی 9 ٹاپ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ہر ٹیم دوسال میں ہوم اور اوے کی بنیاد پر چھ سیریز کھیلے گی۔ٹاپ کرنے والی دو ٹیمیں جون 2021ء میں ایونٹ کا فائنل کھیلیں گی۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ سری لنکا کے خلاف سیریز سے کرے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز رواں سال اکتوبر میں ہوگی۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شیڈول کے مطابق پاکستان اکتوبر2019ئ: پاکستان بمقابلہ سری لنکا (دو ہوم میچز)، نومبر 2019ئ: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا (دو اوے میچز)، جنوری 2020ء پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش(دو ہوم میچز)، جولائی- اگست 2020ء : پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ( تین اوے میچز)، دسمبر 2020ء : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ( دو اوے میچز)، جنوری 2021ء پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ( دو ہوم میچز) کھیلے جائیں گے ۔