لندن( ویب ڈیسک) راہ گیروں نے جیولری سٹور میں چوری کی غرض سے آنے والے گروہ کی درگت بنا ڈالی۔ لندن میں یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب چوروں کے ایک گروہ نے جیولری سٹور میں گاڑی گُھسا دی اور پھر زیوارت لوٹنے لگے تاہم وہاں موجود عوام پولیس کا انتظار کرنے کی بجائے خود ہی چوروں پر جھپٹ پڑے جس پر دو چور بھاگ نکلے اور ایک چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جس کی خوب درگت بنائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کچھ لمحوں بعد پولیس آئی اور ایک چور کو گرفتار کرلیا جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے ۔