لاہور(جنرل رپورٹر) کوروناوائرس کے بعد لاہور میں ڈینگی نے بھی سر اٹھانا شروع کر دیا ہے ۔گزشتہ دس روز کے دوران ڈینگی کے 15 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں پنجاب میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 33 تک پہنچ گئی ہے ہسپتالوں میں ڈینگی آئسولیشین وارڈز بھی کرونا وارڈز میں تبدیل ہو چکے ہیں۔کورونا کے باعث ڈینگی سرویلنس اور لاروا تلف کرنے کی اقدامات بھی غیر موثر ہے ۔سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر شعیب گورمانی کے مطابق مریضوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔