لاہور/پشاور(جنرل رپورٹر،خبر نگار )پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 117 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے ۔ راولپنڈی میں 82،لاہور اور بھکرسے 8، 8، ساہیوال سے 4 ،سرگودھا سے 3، اٹک،خوشاب ، جہلم اور نارووال سے 2، 2 ،فیصل آباد،گجرات، پاکپتن،ملتان سے ایک ایک کیس سامنے آیا ۔پنجاب میں رواں برس ڈینگی مریضوں کی تعداد 7583 ہوگئی۔ ڈینگی بخار سے پنجاب میں رواں برس ہلاکتوں کی تعداد 12ہے ۔صوبہ بھر میں زیر علاج مریضوں میں سے 3کی حالت نازک ہے ۔گذشتہ روزمحکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 263888ان ڈور اور74430آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔1791مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔گذشتہ روز صوبہ بھر سے ڈینگی لاروا کی موجودگی پر 114کمرشل مقامات کے خلاف مقدمات درج ہوئے اور 17گرفتار ہوئے ۔ڈینگی لاروا کی موجودگی پر 1295کو وارننگ اور 13 مقامات سیل کیے گئے ۔ادھر خیبر پختونخوا کے تین اضلاع میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 28افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی جس سے صوبہ بھر میں متاثرین کی تعداد 5ہزار 863ہوگئی ہے ، ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 179ہے ، محکمہ صحت سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پشاور میں 11، صوابی 10 اور ہری پور میں 7افراد گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کا شکار بن گئے جن میں سے 18افراد کو ہسپتالوں میں داخل کردیا گیا۔