اسلام آباد( شوبز ڈیسک) اداکار و گلوکار گوہر ممتاز نے کہا ہے کہ 15 سال کی عمر میں گیٹار خریدنے کے لیے اپنی بائی سائیکل بیچی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بچپن میں بہت شرارتی تھا جس کی وجہ سے امی سے بہت مار پڑتی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے جیب خرچ سے مہینے کے شروع میں سب دوستوں کو پارٹی دیتا تھا اور پھر سارا مہینہ ان سے کھاتا تھا۔ اپنے پہلے گانے ’’عادت‘‘ کی مقبولیت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس گانے کی آڈیو کے بعد گانے کی ویڈیو بنائی، پھر ’’لمحے ‘‘ ’’دل ہارے ‘‘ اور پھر کنسرٹ بھی شروع کر دیئے ، انہوں نے کہا کہ وہ شروع سے ہی عاشق مزاج رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ 16سال کے بعد اب بھی سٹیج پر جاتے ہوئے ایک جھجک ہوتی ہے ۔