واشنگٹن(ویب ڈیسک) مچھلیوں کا زمین پر چلنا گویا ایک مضحکہ خیز تصور لگتا ہے لیکن ایک تحقیق سے ماہرین نے بتایا ہے کہ گیارہ اقسام کی مچھلیاں ایسی ہیں جو یا تو سمندری فرش پر یا پانی سے نکل کر خشکی پر چل سکتی ہیں۔ماہرین نے ایشیا کی مشہور ہل اسٹریم لوچ فش کے ڈھانچوں کا تفصیلی مشاہدہ کیا ہے ۔ اس کے علاوہ ہم جانتے ہیں کہ غاروں میں رہنے والی اینجل فِش بھی ایسی ہی صلاحیت رکھتی ہے ۔ماہرین کے مطابق مچھلیوں کی مرکزی ہڈی اور اس کے پیڑو کے پر (فِن) کے درمیان ایک تعلق ہوتا ہے۔