کراچی ( سٹاف رپورٹر) ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی نے دوسری انٹرنیشنل کنزیومرپروڈکٹ فئیرکاافتتاح کردیا۔اس موقع انڈونیشین قونصل جنرل ودیگر ممالک کے مندوبین بھی شریک ہوئے ۔ایرانی قونصلر جنرل نے کہا کہ گیس پائپ لائن منصوبے پرایران کی تیاری مکمل ہے ، ایران برادرملک پاکستان کا منتظرہے ایران پاکستان کے درمیان باہمی تجارت کے وسیع مواقع دستیاب ہیں باقاعدہ بینکاری نظام کی عدم دستیابی دونوں ملکوں کی تجارت بڑھانے میں رکاوٹ ہے ، عالمی پابندیوں کی وجہ سے پاکستان کے نجی بینک ایران میں اپنی شاخیں کھولنے سے ہچکچارہے ہیں پاکستانی مصنوعات کامعیاراچھاہے ایران سمیت دیگرممالک میں اسکی برآمدات بڑھائی جاسکتی ہیں پاکستان اور ایران کے درمیان گزشتہ چندسالوں باہمی تجارت وتعلقات میں اضافے کا رحجان ہے کنزیومرنمائش میں چین ترکی ایران اور پاکستانی کمپنیوں کی شمولیت خوش آئندہے ۔پاکستانی مصنوعات کی چین ایران ترکی میں کھپت کے وسیع مواقع ہیں۔ انٹرنیشنل کنزیومرپروڈکٹ فئیرمیں 17ممالک کے 550اسٹالز لگائے گئے ہیں۔خورشید نظام صدر ای کامرس گیٹ وے نے کہا کہ نمائش میں چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر کے 10شہروں کے مینوفیکچررز شرکت کررہے ہیں۔