اٹک،اسلام آباد (نمائندہ 92 نیوز،وقائع نگار خصوصی) ہنزہ میں گیس لیکج کی وجہ سے دم گھٹنے سے جاں بحق ہونیوالی وزارت خارجہ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹرسیدہ فاطمی اور انکے شوہر شعیب حسن کواسلام آباد میں نماز جنازہ ادا ئیگی کے بعد سپردخاک کردیا گیا ۔وزارت خارجہ کے سینئر افسران، سفارت کاروں اورشہریوں نے بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔قبل ازیں ہنزہ سے انکی میتوں کو خراب موسم کے باعث ہوائی جہاز کے بجائے سڑک کے راستے اسلام آباد لایا گیا۔ نمازجنازہ کے بعد سیدہ فاطمی کی میت اٹک روانہ کردی گئی جہاں امام بارگاہ حسینیہ اٹک کینٹ میں ان کی دوبارہ نمازِ جنازہ ادا کی گئی،انکی تدفین کربلا حلیم شاہ میں کی گئی جبکہ شعب حسن کو اسلام آبادکے ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔اس موقع پر رقت آمیز مناظردیکھنے میں آئے ۔بعد ازاں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سیدہ فاطمی کے گھر گئیں اور اس المناک سانحہ پر لواحقین سے تعزیت کی۔