کراچی (کامرس رپورٹر)آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ نامنظور ہے گیس کی قیمت بڑھنے سے غریب آدمی پر بوجھ پڑے گا۔پیٹرول سے زیادہ قیمت ہونے پر سی این جی کا کاروبار ختم ہوجائے گا۔ٹرانسپورٹ کے کرائے میں 40 سے 50 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گیس کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے ۔