لاہور(پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے سوئی گیس کی قیمتوں میں دس فیصد سے لیکر 143فیصد تک اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اس اضافے کو فوری واپس لینے کامطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر حکومت نے اس اضافے کو واپس نہ لیا تو پھر پیپلز پارٹی اسمبلی کے اندر اور باہر اس ایشو پر بھرپور احتجاج کرے گی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام سے ریلیف کے نام پر ووٹ لینے والی پی ٹی آئی نے حکومت میں آنے کے بعد عوام کو ’’تکلیف‘‘ دینا شروع کردی ہے اور عوام کو آئے روز مہنگائی کے تحفے دینا شروع کردئیے ہیں ۔