مکرمی! سردیاں آتے ہی بعض علاقوں میں بیشتر اوقات سپلائی کم ہونے لگی ہے۔ گزشتہ حکومت کے آخری ایک دو برسوں میں، صورتحال کافی بہتر رہی، لیکن پچھلے سال سے اب پھر صدر زرداری والا زمانہ لوٹ رہا ہے۔ اس ضمن میں حکومت کو فوری اقدامات کرنا چاہئیں۔ ایسا نہ ہو کہ پہلے ایشیائے خورونوش اور سبزیوں کی مہنگائی پر ماتم آہ و بکا بپا ہے۔ سوئی گیس کے اہلکار اْن لوگوں پر بھی نظر رکھیں، جو میٹرز پر کمپریسرز لگانے کے عادی ہیں۔ کم از کم اب تک ایسے بندوبست ہو جانے چاہئیں تھے، کہ بالائی منزلوں پر رہنے والے ہنڈیا روٹی چلانے میں دقت محسوس نہ کرتے۔ (قمرالاسلام ربانی)