پشاور،سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک ،92 نیوز، نمائندگان) گیس اخراج اور حادثات میں ایک ہی خاندان کے 6افراد سمیت 9جاں بحق ہوگئے ۔ایبٹ آباد کے علاقہ لاری اڈا پانوروڈ پر گیس ہیٹر جلا کر سونے والے افراد جن میں دادی، میاں بیوی اور تین بچے شامل ہیں دم توڑ گئے ۔سیالکوٹ سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق تھانہ صدر پسرور کے علاقہ چوڑھکے میں ظفر اقبال کی والدہ ارشاد بیگم موٹر سائیکل سوار شفاقت عرف شاکا کی ٹکر سے دم توڑ گئی۔ساہیوال سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق چمن زار باغ کے قریب2 سالہ ابراہیم اپنے گھر میں کھیلتے ہوئے پانی کے ٹب میں گر کر چل بسا، دینا نا تھ سٹا پ صد ر پھو لنگر کے نز دیک بس اور ٹر ک میں تصادم سے نعمان دم توڑ گیا۔