لاہور(کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجم نثار نے تشو یش کا اظہار کرتے ہو ئے حکومت اور گیس کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ گیس کی بلا تعطل فراہمی کو فوری طور پر بحال کریں تا کہ بجلی رسد وطلب کے درمیان فرق کو پورا کیا جا سکے ۔ انہو ں نے کہاکہ صنعتیں اور کا روبار پہلے ہی پیداواری لاگت اور خراب انفرا سٹر کچر کی وجہ سے خراب صورتحال سے گز ررہی ہیں۔ کرونا کے بعد ہما ری برآمدات بحال ہو رہی ہیں لیکن بد قسمتی سے بجلی اور گیس کی بند ش کی وجہ سے ہما ری بر آمد ات میں 30فیصد کی کمی ہو ئی ہے ۔سو ئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ پچھلے تین مہینے سے صنعتی شکا یا ت کا جواب دینے میں نا کا م رہی ہے صنعت کو گیس کی مختصراً اورفرا ہمی کا کو ئی جواز نہیں ہے کیو نکہ 1450 MMCFDکی کل پیداوار میں سے صرف 350 MMCFD صنعت کو دیا جا تا ہے ۔ انجم نثار