مکرمی ! حکام بالا کی توجہ گیس کی فراہمی میں کمی پر کرانا چاہتی ہوں.جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ناشتہ سے لے کر رات کے کھانے کے لیے عوام گیس میسر نہیں۔ گھروں کے اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے،عوام کے لیے روز بروز بازاروں سے روٹیاں خریدنا دشوار ہو رہا ہے ،کراچی میں اور دیگر شہروں میں گیس کی کمی سے ہوٹل مالکان بھی پریشان ہیں ،کراچی بھر میں کہیں گیس بالکل غائب ہے، تو کہیں گیس کے پریشر میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ جس وجہ سے گھریلو صارفین ،پکوان سینٹرز،ہوٹل مالکان سب ہی گیس کی کمی سے پریشانہیں۔پیداواری صنعتیں بھی گیس بحران کی زد میں ہیں۔سلینڈر میں گیس بھروائیں تو اخراجات میں اضافہ،بازاروں سے کھانا منگوائیں تو بھی بجٹ آوٹ تو آخر عوام کرے تو کیا کرے کہاں جائے۔ شہر کے کچھ حصوں میں 14 سے 15 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہے تو کہیں 12 سے 18 گھنٹے گیس کا پریشر کم رہتا ہے۔میری حکام بالا سے گزارش ہے کہ خدارا گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ (انعمتہ احمد ،نیو کراچی)