منڈی بہاؤلدین (مانیٹرنگ ڈیسک) تحصیل ملک وال کے علاقہ سے گیپکو کے اہلکار بجلی کے درجنوں پول اکھاڑکر لے گئے ،موضع کھنانہ کے 50 سے زائد ڈیرہ جات کے سینکڑوں مکین بجلی سے محروم ہو گئے ، کھیتوں کیلیے پانی بند ، بچے رات کے وقت پڑھائی بھی نہیں کر سکتے ۔ تفصیلات کے مطابق گیپکو ملکوال کے اہلکار نواحی موضع کھنانہ کے علاقہ میں لگے درجنوں بجلی کے پول ٹرانسفارمرز سمیت اکھاڑ کر لے گئے جس کی وجہ سے پچاس سے زائد رہائشی ڈیرہ جات کی منقطع ہونے سے سینکڑوں مکین کئی ماہ سے محروم ہیں، مزید برآں بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے کسان اپنے کھیتوں کو پانی بھی نہیں دے سکتے جس کے باعث سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی پر فصلوں خراب ہو رہی ہیں متاثرہ ڈیرہ جات کے کاشتکاروں نے بتایا کہ گیپکو اہلکار انہیں یہ کہہ کر پول اور ٹرانسفارمر لے گئے تھے کہ یہاں کنکریٹ والے پول لگانے ہیں متاثرہ مکینوں نے وزیراعظم عمران خان وفاقی وزیر پانی و بجلی اور چیف ایگزیکٹو گیپکو سے مطالبہ کیا ہے کہ اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ہمارے ڈیرہ جات پر بجلی کے پول اور ٹرانسفارمر فوری لگائے جائیں اور بجلی فی الفور بحال کی جائے ۔