اسلام آباد،راولپنڈی(سپیشل رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاہے کہ اردن کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون بڑھاناچاہتے ہیں،پاکستان اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کواہمیت دیتاہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی ،پیشہ ورانہ اموراورعلاقائی سلامتی پرتبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی، میجرجنرل یوسف احمدنے خطے میں امن کیلئے پاک فوج کے کردارکوسراہا، میجرجنرل یوسف احمد نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بھی تعریف کی جبکہ میجرجنرل یوسف احمد جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی بھی گئے اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سکیورٹی اور دفاعی تعلقات بڑھانے پر بھی بات چیت کی کی گئی ۔