لاہور(سپیشل رپورٹر)باٹا پورکے علاقہ میں10 سالہ بچے سے زیادتی کے بعد قتل کے واقعہ کا مقتول عبدالسبحان کے والد امجدعلی کے بیان پر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔گزشتہ روزپولیس نے مقتول بچے کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعداسکے لواحقین کے حوالے کردی۔ مقتول کے لواحقین آہوں اور سسکیوں میں لاش تدفین کے لئے آبائی گائوں فاروق آباد شیخوپورہ لے گئے جہاں مقتول کو سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشن لاہور اشفاق احمد کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کے لیے ڈی ایس پی مناواں احسان اﷲ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔