لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی شاد ی سے متعلق سوشل میڈیا پر کیے جانے والے تبصروں کو مسترد کردیا۔ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر پیغام میں مہوش حیات نے لکھا کہ شادی میرا ذاتی فیصلہ ہے ، جب بھی ہوگی تو لوگوں کو پتہ چل جائے گا۔ اس سے متعلق باتیں اور میرے لئے رشتے تلاش کرنا چھوڑ دیں اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ دو سال پرانے انٹرویو میں کی جانے والی بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا جارہا ہے ، اور اس سے غیر ضروری اور چٹ پٹی سرخیاں بنائی جارہی ہیں۔