کراچی (این این آئی)پاکستان سے خدمات کی برآمد کم ہوگئی،رواں مالی سال سروسزکی بیرونی تجارت میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 12 فیصد بڑھ گیا۔پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران سروسزکی بیرونی تجارت میں پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ 30 لاکھ ڈالرکا تجارتی خسارہ ہوا،جوگزشتہ سال سے 13کروڑ ڈالر زیادہ ہے ،گزشتہ سال خدمات کی بیرونی تجارت کے خسارے کاحجم ایک ارب7کروڑ ڈالرتھا۔ ،تین ماہ کے دوران پاکستانی ماہرین اورکمپنیوں کی بیرون ملک سروسزسے ایک ارب 22کروڑ 63 لاکھ ڈالر حاصل ہوئے جو گزشتہ مالی سال اس عرصے سے 3.2 فیصد کم ہے جبکہ خدمات کی درآمدپر2 ارب42 کروڑ93 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے جو پہلے سے 3.7 فیصد زیادہ ہیں۔گزشتہ مالی سال اس عرصے میں خدمات کی درآمدات میں14فیصد کمی دیکھی گئی تھی، جس کے باعث سروسز کے تجارتی خسارے میں بھی 26 فیصد کمی رکارڈ کی گئی تھی۔