لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹر ی اولمپیئن آصف باجوہ کورونا کی علامات ظاہر ہو نے پر اپنے گھر میں آئیسولیٹ ہو گئے ۔ آصف باجوہ کو علامات ظاہر ہوئیں تو انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرانے کیلئے سیمپل دیدیا تاہم اس کا نتیجہ آنے سے پہلے ہی وہ قرنطینہ میں چلے گئے ۔ آصف باجوہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ چودہ دن بعد دوبارہ ٹیسٹ کرائینگے اور ٹیسٹ منفی ہونے کے بعد ہی دوبارہ فیڈریشن میں جائیں گے ۔