لاہور،رحیم یارخان(کرائم رپورٹر،سپورٹس رپورٹر، سٹی رپورٹر)عید قریب آتے ہی چوری،ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا جبکہ مزاحمت پر لاہور میں ایک،رحیم یار خان میں 2بھائیوں سمیت 3افراد کو قتل کردیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور سندر کے علاقے موہلنوال میں چار ڈاکو ناکہ لگا کرلوٹ مار کررہے تھے اس دوران ڈاکوئوں نے زمان کو روکا نہ رکنے پر ڈاکو پیچھا کرتے ہوئے اس کے گھر داخل ہوگئے اور فائرنگ کر کے زمان کو ہلا ک اور اسکے ساتھی کو زخمی کردیااور فرار ہو گئے ۔ٹیسٹ کرکٹر اعزاز چیمہ کے گھ سے 2 ڈاکو ئوں نے نقدی اور موبائل فون لے کر فرار ہو گئے ۔ نواب ٹاون کے علاقہ میں ڈاکووں نے عبدالخنان کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 5لاکھ 90 ہزار کی نقد ی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ شادمان میں ڈاکووں نے عادل کے گھر گھس کر گن پوائنٹ پر 3لاکھ35 ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ سمن آباد میں ڈاکووں نے محمد ظہیر کے گھر گھس کر 2لاکھ 75 ہزار کی نقدی اور زیورات لوٹ لیے ۔ شاہدرہ ٹاون کے علاقہ میں ڈاکووں نے فیصل کے گھر سے 1لاکھ 60 ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان،شمالی چھاونی میں ڈاکووں نے جاوید کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔شفیق آباد میں ڈاکووں نے عظیم سے 65 ہزار نقدی اور دیگر سامان۔نصیر آباد کے علاقہ میں ڈاکووں نے شاہ زمان سے 30 ہزار کی نقد ی اور موبائل فون ۔ لٹن روڈ کے علاقہ میں ڈاکووں نے علی خان سے 15 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ شاہدرہ ۔لیاقت آباد اور جوہر ثاون سے گاڑیاں اور رنگ محل ۔بھاٹی گیٹ ۔نواں کوٹ اور سندر سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔رحیم یارخان موضع کچہ میانوالی کے رہائشی امام بخش اس کے بھائی مجاہد وغیرہ کے گھر رات کو ڈاکو داخل ہوئے تاہم مزحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے مجاہد‘ امام بخش سمیت 3افراد کو ہلاک جبکہ 5سالہ بچی عائشہ‘خانزادی اور ثمرین بی بی سمیت 3افرادکو زخمی کرکے فرار ہو گئے ، شدید زخمی ہوجانیوالی خانزادی‘ 5سالہ عائشہ اور ثمرین بی بی کو طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کردیاگیا