لاہور(سپیشل رپورٹر ) آتشزدگی کے دو واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ تفصیلات کے مطابق گوالمنڈی میں ریاض کے گھر میں آگ لگنے سے سامان جل گیا۔ سبزہ زار میں عارف کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر کارروائیاں کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔