لا ہو ر (کر ائم ر پو رٹر)وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بیگم صفدر اعوان کے بیانات پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ عوام جانتے ہیں کہ یہ ٹھگ دوبارہ حکمران بنے تو پاکستان کو تباہ و برباد کر دیں گے ۔ اپنی دادی کے انتقال کو بھی سیاسی شعبدہ بازی کے لیے استعمال کرنے والی بیگم صفدر اعوان سے کچھ بھی بعید نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی کرپٹ چھتری تلے اکٹھی جماعتوں کا جمہوریت سے دور پار کا تعلق نہیں۔جمہوریت کا راگ الاپنے والی اپوزیشن جماعتیں خاندانی سیاست اور اقربا پروری سے باہر نہیں نکل سکیں۔ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنان اور قائدین نے اپنی ساری زندگی ان جماعتوں کے لیے وقف کر دی لیکن قیادت بھٹو، زرداری اور شریف خاندان کے کل کے بچوں کے ہاتھ آئی،آصفہ بھٹو کا پی ڈی ایم ریلی کی قیادت کرنا تمام سینئر پیپلز پارٹی قائدین اور میرٹ کے نام پر طمانچہ ہے ۔ گزشتہ 70 سال سے ملک کے اقتدار پر قابض رہنے والوں کو ایک موقع اور نہیں دیا جا سکتا۔