کراچی (کلچرل رپورٹر) یش راج فلمز کی نئی پیشکش’’ ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کا دنیا بھر کے سنیماؤں میں شاندار بزنس جاری ہے ۔ فلم نے ریلیز کے ابتدائی پانچ دن میں بھارتی سنیماؤں میں 157 کروڑ بزنس کیا جبکہ دنیا کے باقی ملکوں سے ساڑھے 45 کروڑ سے زائد کماکر مجموعی طور پر دو سو چار کروڑ کما لئے ۔ دوسری جانب ’’ ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کا پاکستانی سنیماؤں میں بھی شاندار بزنس جاری ہے ۔ شائقین جہاں امیتابھ بچن اور عامر خان کے منفرد کرداروں کو سراہ رہے ہیں وہیں کترینہ کیف کے سپر ہٹ ڈانس نمبرز اور فاطمہ ثنا شیخ کے ایکشن رول نے فلم کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔