لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے کنٹریکٹ کے باوجود ٹھیکیدار کو ریت نکالنے پر پابندی لگانے کیخلاف درخواست پر ایس ایچ او، اے ایس آئی اے کو معطل کرنے کا حکم دیدیا ہے عدالت نے ڈی جی مائینر اینڈ منرل کو کنٹریکٹر کو تحفظ فراہم کرنیکا حکم دیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ محمد آصف کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواستگزار نے سیالکوٹ میں 8کروڑ روپے کا ٹھیکہ لیا۔ اب ضلعی انتظامیہ ریت نہیں نکالنے دے رہی ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی طور پر ٹھیکہ روک دیا گیا ہے ٹھیکیدار محمد آصف نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت انتظامیہ کو غیر قانونی طور ٹھیکہ روکنے کے حکم کو کالعدم قرار دے عدالت نے پولیس آفسران سے استفسار کیا کہ معاملہ جب عدالت میں ہے پھر ٹھیکدار انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کیسے ہوا ایس ایچ نے عدالت کو بتایا کہ ڈی جی مائینر اینڈ منرل کے کہنے پر مقدمہ درج کیا تھا عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ 6ماہ کے لیے جیل جائین گئے تو طبعیت صاف ہو جائیگی آپکی جرات کیسے ہوئی زیر سماعت مقدمے میں فریقین پر ایف آئی آر درج کرنے کی جبکہ پولیس کو بالکل بھی ہوش نہیں عدالت نے ڈی سی سیالکوٹ ، ایس ایچ اور اے ایس آئی اے کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے عمل درآمد رپورٹ 16نومبر کو طلب کرلی۔