لاہور(نمائندہ خصوصی سے )متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد نے بھٹو کالونی شاہدرہ میں ڈاکٹر متین فاطمہ گرلز ہائی سکول میں نئے تعمیر شدہ بلاک کا افتتا ح کردیا۔ سیکرٹری پاکستان ماڈل ایجو کیشنل انسٹی ٹیوشنز سید سفیر حسین شاہ ،چیف انجینئر کرنل (ر)غفور ارشد ،ہیڈمنسٹریس قمر النساء ،ایڈمنسٹریٹر لاہور،تنویر حسین ،بورڈ ترجمان عامر حسین ہاشمی،عارف بٹ ،نبیل اشرف ،عبدالستار سمیت دیگر افسران انکے ہمراہ تھے ۔چیئرمین نے سکول نئے تعمیر شدہ بلاک کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا ۔ 1کروڑ 15 روپے لاگت سے تعمیر شدہ بلا ک 6کلاس روم ،ایک آڈٹوریم ہال 4لیبارٹری روم اور سٹیشنری رومز پر مشتمل ہے ۔ہیڈمسٹریس قمرالنساء نے بچوں کی تعلیمی کارکردگی کے بارے میں چیئرمین بورڈ کو آگاہ کیا ۔اور نئے بلاک کی تعمیر پر شکریہ ادا کیا ۔