لندن(92 نیوزرپورٹ)مسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف کی ایک اورتصویرسامنے آگئی۔ہشاش بشاش اور صحتمند نوازشریف بیٹے حسن نواز کے ساتھ لندن کی سڑکوں پرواک کرتے دکھائی دیئے ،حسن نوازکاسٹاف بھی ساتھ ہے ،ذرائع کے مطابق نوازشریف ایک کافی شاپ پرکافی پینے گئے تھے ۔وہ گزشتہ روز گھرسے باہراسی طرح واک کیلئے گئے تھے ۔برطانوی حکومت کی جانب سے گھروں سے غیرضروری طورپرباہرنکلنے سے منع کرنے کے باوجودسابق پاکستانی وزیراعظم روزانہ واک کررہے ہیں۔