ابو ظہبی (سپورٹس ڈیسک) ٹی ٹین لیگ کے 17 ویں میچ میں بنگال ٹائیگرز نے ناردرن وارئیرز کو 6 رنز سے ہرا دیا ۔ بنگال ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 6 وکٹوں پر 102 رنز بنائے ۔ ایمریت نے دو اوورز میں دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ناردرن وارئیرز کی ٹیم 10 اوورز میں 6 وکٹوں پر صرف 96 رنز ہی بنا سکی ۔